نیپرا کی بجلی تین روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

46

نیپرا کی بجلی تین روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

 

چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی  جس میں اپریل کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد 4 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کا مطالبہ کیا گیا ۔

حکام نے بتایا کہ اپریل میں گیس اور ایل این جی سے کم بجلی پیدا کی گئی۔ اس کمی کو فرنس آئل چلا کرپورا کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں کوئلے اور فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبرنیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا 33 گیس پاورپلانٹس میرٹ آرڈرمیں سرفہرست ہیں اڑھائی سال سے گیس نہیں مل رہی تو یہ سرفہرست کیوں ہیں؟ اتھارٹی نے متعلقہ حکام کو میرٹ آرڈر کی لسٹ درست کرنے کی ہدایت کی۔

دلائل مکمل ہونے پر نیپرا حکام نے کہا کہ ماہ اپریل کیلئے 3روپے 99 پیسے کا اضافہ بنتا ہے۔ نیپرا فیصلے کے بعد صارفین پر ایک ماہ کیلئے 51 ارب روپے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  اپریل مئی میں انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، شیخ رشید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.