سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر دی

27

سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر دی

 

 سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے کوئی ڈیل نہیں کی۔

پشاور میں نیوز اینکرز سے ملاقات کے دوران اُنہوں نے کہا جن کے خلاف چھبیس سال جدوجہد کی، ان سے کیسے ڈیل کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں، مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھ کر اگلی حکمت عملی بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا وہ کسی صورت قومی اسمبلی نہیں جائیں گے، یہ بڑا ٹریپ ہے، قومی اسمبلی کے فلور پر استعفوں کا اعلان کرچکے ہیں، کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانےکی ضرورت نہیں، اسمبلی میں واپس گئےتو مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، انہیں پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتاسکتا، امریکا کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی تلقین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.