مریم نواز نے عمران خان کو دہشتگرد قرار دے دیا

22

مریم نواز نے عمران خان کو دہشتگرد قرار دے دیا

 

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے عزائم وہی ہیں جو دہشت گرد کے ہوتے ہیں۔

مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس دہشت گرد کو کھلی چھٹی کیوں دی؟ اگر عمران نے فساد کرنا ہے تو پاکستان بھی نیا ردالفساد شروع کرے گا،

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے تمام دوست ملکوں کو ناراض کیا، وزیراعظم شہباز شریف ترکی کے سرمایہ کاروں کو منانے گئے ہیں، عمران نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کرکے سب سے بڑی سازش کی، اسرائیل جانے والے وفد میں تحریک انصاف کے لوگ شامل تھے۔

مریم نواز نے کے دوران کہا پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ عمران خان نے کیا، اس سے بڑی سازش نہیں ہوسکتی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا عمران خان جس ملک بھی جاتا تھا دوسرے ملک کی برائی کرتا تھا، ہمارے دوست ممالک پاکستان سے ناراض تھے،   لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کے ملازمین پر تشدد کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا عمران خان نے خود قبول کیا کہ اس کے لوگ مسلح تھے، رانا ثناء اللہ بھی تو یہی کہہ رہے تھے کہ ان کے لوگ مسلح ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا میں صوبے کی فورس کو استعمال کروں گا، کیا وہ خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کرکے وفاق پر حملہ کریں گے؟

مزید پڑھیں:  جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.