کیا آپ بھی سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں؟

53

ناک کا بند ہونا یا سانس لینے میں دشواری محسوس کرنا اب ایک عام شکایت ہے، اس وقت ماحول میں آلودگی اس قدرزیادہ ہوچکی ہے کہ ہر شخص الرجی یا نزلے زکام کا مریض نظر آتا ہے۔

اس کی وجوہات کیا ہیں؟

طبی ماہرین  کا کہنا ہےکہ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثلاً آلودگی، دھواں، ائیرکنڈیشنر میں زیادہ وقت گزارنا، خوشبو کا استعمال، ٹھنڈی چیزوں کا استعمال، یہ تمام چیزیں اس مرض کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اس کا علاج کیا ہے؟

ناک بند ہونے کی وجہ ناک کی رگوں کا پھولنا ہے تو صرف باہر سے صاف کرنے سے ناک صاف نہیں ہوگی جب تک اندرونی طور پراس کا علاج نہیں ہوگا۔

جب آپ ناک صاف کرنے کے لئے زور لگائیں گے تو اندر کی رگیں اور ہی پھول جائیں گی۔

1ناک کو صاف کرنے کے لئے نمک ملے پانی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔

ایک کپ پانی میں ایک چوتھائی چمچ نمک ڈالیں اور اس کو ناک میں ڈال کر ناک صاف کریں، اس سے سوجن کم ہو گی۔

2۔ اسٹیم لیں اس سے بھی سکون محسوس ہوگا اور ناک کی سوجن کم ہو گی۔ دو سے تین دفعہ لونگ ڈال کر اسٹیم لی جائے تو خاصا افاقہ ہوتا ہے۔

3۔ جوشاندہ پئیں، نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

4۔ نیم کے پتوں یا یوکلپٹس کے پتوں کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اس سے اسٹیم لیں، اس سے بھی بند ناک فوراً کھل جاتی ہے۔

5۔ تازہ ہوا یا آکسیجن میں سانس لیں، تمباکو نوشی سے اجتناب کریں تو بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں ایک دن میں دوسری بار اضافہ

6۔ سوتے ہوئے تکیہ ذرا اونچا رکھیں اس سے سانس لینے میں آسانی ہو گی۔ تکیہ نیچا رکھنے سے سردرد اور سانس لینے میں دشواری بڑھ جاتی ہے۔

7۔ مصالحہ دارغذا کا استعمال کریں اس سے آپ کی ناک بہنا شروع ہو جائے گی اور کھل جائے گی۔

8۔ بچوں کی ناک بند ہونے کی صورت میں پیاز کے پانی کا استعمال اچھا رہتا ہے۔ پیاز کو ٹکڑوں میں کر کے اس کو پانی میں ابال لیں اور اس میں ذائقہ بہتر کرنا ہو تو تھوڑا سا میٹھا ڈال لیں۔

ٹھنڈا کرکے بچوں کو 3 سے 4 اونس پلائیں۔

طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.