خیبر پختونخوا والے ایک شخص کے جھانسے میں کیسے آگئے؟ نوازشریف

22

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات والو نوازشریف آپ سے پیار کرتا ہے، نوازشریف کو سوات والوں کی حالت پر ترس بھی آتا ہے، اس نے آپ سے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کسی کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر ملا ہو تو ہاتھ کھڑا کریں؟ آؤ بتاؤ بھائی عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کئے تھے۔نوازشریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ تو بہت سادہ اور سیدھے سادھے ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی؟ آپ نے ان کے جذبات سے کھیلا، آپ نے یہاں ون بلین ٹری پراجیکٹ کا وعدہ کیا تھا، پورا راستہ دیکھتا آیا ہوں ون بلین ٹری کہاں ہے؟ مجھے کہیں بھی ون بلین ٹری نظر نہیں آیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ یہ بندہ خیبرپختونخوا سے باقی صوبوں میں ایکسپورٹ ہوا ہے، ایسے بندے کو کیوں اجازت دی جس نے آج پاکستان کو اجاڑ دیا ہے، ہمارے زمانے میں 25 روپے کی 5 روٹیاں ملتی تھیں، آج 25 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے، نوازشریف کے زمانے میں ماہانہ 1ہزار کا بل آتا تھا، آج 20ہزار کا آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.