پاکستان کے نامور گائیک استاد بدر الزمان انتقال کر گئے

45

استاد بدر الزمان عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔استاد بدرالزمان نےاپنے گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل
گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے، وہ این سی اے کالج میں بطور میوزک لیکچرار بھی کام کرتے رہے ہیں۔

فنکار برادری نے استاد بدر الزمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم میوزک انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے،ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی-

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.