عارضی جنگ بندی: مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا

40

قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ، 30 فلسطینی قیدیوں کو8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں رہا کیا گیا۔حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو رہا کیا گیا۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں ، تمام فلسطینی قیدی شہری ریڈکراس کے حوالے کردیے گئے۔

جمعے کے روز حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد آخری گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید ایک روزہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ادھر عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تیاری کی جارہی ہے، ساتویں روز جنگ بندی آج صبح 7 بجے یا پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ثالث فی الحال جنگ بندی میں ایک اضافی دن کے لیے مضبوط اور مسلسل کوششیں کر رہے ہیں پھر اسے مزید دنوں تک بڑھانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سینکڑوں نایاب باربی گڑیا کی مالکن نے اب تک باربی فلم نہیں دیکھی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.