لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

12

پولیس کے مطابق چند روز قبل سندر کے علاقے میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی فوٹیجز حاصل کیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے اور شواہد کی روشنی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں انہوں نے طالبات کی بس پر فائرنگ کی۔ چاروں ملزمان لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی ہیں جب کہ بس پر فائرنگ ملزم سجاول نے کی تھی۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کی فائرنگ سے 2 طالبات عائشہ اور نمرہ زخمی ہوئی تھیں جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں میاں اسلم اقبال پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ نامزد ہو گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.