سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش ملتان کا سرغنہ گرفتار، مقدمہ درج

اسماعیل خلیل کا نام فورتھ شیڈول فہرست میں بھی شامل ہے

100

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ داعش کا ایک دہشت گرد بارودی مواد کے ذریعے کسی اہم ٹارگٹ کو نشانہ بنانا چاہتا ہے اور سدرن بائی پاس روڈ کے قریب موجود ہے۔متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش ملتان ریجن کے سربراہ اسماعیل خلیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق اسماعیل خلیل کا نام ضلع ملتان کی فورتھ شیڈول لسٹ (مطلوب ملزمان کی فہرست) میں شامل ہے، گرفتار دہشت گرد سے پستول، دو ہینڈ گرنیڈ، داعش کے جھنڈے، یو ایس بی، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے دو داعش اور دو القاعدہ کے دہشت گرد ڈی جی خان اور رحیم یار خان سے بھی پکڑے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزے کا غلط استعمال کیا جانے لگا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.