الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرے،گورنر پنجاب

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نےالیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

104

گورنرپنجاب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرے تاہم بلیغ الرحمان نے موجودہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا مشورہ دے دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرے تاکہ انتخابات کے انعقاد کےلیے تمام شرائط کو یقینی بنایا جائے۔
گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی عثمان بزدار کے الیکشن کے تاریخ سے متعلق خطوط کا جواب بھی دے دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کر دیا۔ حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کے لئے 16 اپریل کی تاریخ بھجوا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری پنجاب بار کونسل کے قتل کا نوٹس
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.