کنویں میں گرے گونگے بہرے لڑکے کو100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا

نئی دہلی: بھارت میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرے 10 سال کے لڑکے کو 100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا۔

20

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 10 سالہ گونگا اوربہرا لڑکا راہول گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔لڑکے کو100 گھنٹوں کے ریسیکیوآپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔کنویں میں گرنے والے لڑکے کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لڑکے کو کنویں میں پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی گئی۔ماہرین کی ٹیموں نے کیمرے کے ذریعے بچے کی نگرانی کی۔

مزید پڑھیں:  چین میں دنیا کی سب سے بڑی لالٹین تیار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.