بھارت میں پیزا ڈیلیوری کیلئے جانے والی ملازمہ پر خواتین کا تشدد، ویڈیو وائرل

52

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور کے دوارکاپوری علاقے میں چار خواتین کے ایک گروہ نے پیزا ڈیلیوری (ڈومینوز) کی خاتون ملازم کو سرعام لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خاتون بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکی۔خاتون ملازم کی شناخت نندنی یادو کے طور پر کی گئی ہے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کے دائرہ کار کو بھی بڑھادیا ہے۔واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈومینو کی ملازمہ کام پر جارہی تھیں تو چاروں خواتین نے اسے راستے میں روکا اور اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور بات بڑھتے ہوئے تشدد تک جاپہنچی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، 2 شامی فوجیوں سمیت 4 جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.