آئی فون کے جدید ماڈلز کے شوقین حضرات دل تھام لیں کیونکہ اب بات “گردہ فروخت “ کرنے سے بھی آگے بڑھ گئی ہے۔
امکان ہے کہ ایپل رواں سال کے اختتام پرآئی فون 14 لانچ کررہا ہے، رواں سال بھی 4 ماڈلز متعارف کرائے جارہے ہیں جن میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 میکس، اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔اطلاعات ہیں کہ آئی فون 13 میں استعمال کی جانے والی اے 15 بایونک چپ کے بجائے نِئے ماڈل میں اے 16 بایونک چپ ہوگی جبکہ آئی فون 14 کا میمرہ 48 میگا پکسل ہوگا۔ کوریا آئی ٹی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر تمام آئی فونز کا فرنٹ کیمرہ بہتر بنا تے ہوئے نئے “ہائی اینڈ” سینسرشامل کرے گی۔نئے فون کی لانچ سے قبل مزید تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ توجاری رہے گا لیکن جو بات دل تھام کر سننے والی ہے وہ پاکستان میں آئی فون 14 کی ممکنہ قیمت ہے، فی الحال سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فون لانچ پرائس میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اگر پی ٹی اے ٹیکس کے ایک لاکھ شامل کیے جائیں تو مجموعی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔ٹوئٹرپروائرل اس قیمت کاعالم ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنا حال دل بیان کرنا شروع کردیا، بیشترنے مزاح کے پیرائے میں دل کے پھپھولے پھوڑے۔سن اور سمجھ لیجئے کہ بات اب گردہ فروخت کرکے بھی نہیں بننی۔