خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے ایک فیکٹری میں فائرنگ کی۔ مسلح شخص کی فوری طور پرشناخت نہیں ہو سکی۔قبل ازیں امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک جبکہ 11 کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے پہنچنے پر حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو بندوقیں بر آمد ہوئی ۔ 200 سے 300 خالی خول بھی بر آمد ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 14 افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔امریکا میں فائرنگ کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دو روز قبل امریکی ریاست آئیوا کے شہر ایمس میں ایک گرجا گھر کے باہر 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح یکم جون کو امریکی ریاست اوکلاہوما میں اسپتال کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔