لیپ ٹاپ کو چوری سے بچانے والا انقلابی تالا

43

دنیا بھر میں مصروف مقامات پر میز پر لوگ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں لیکن ذرا سی غفلت سے چور اسے لے اڑتے ہیں۔ اب ایک انقلابی آلہ لیپ لاک آپ کے قیمتی لیپ ٹاپ اور اس میں موجود نایاب ترین ڈیٹا کو چوری ہونے سے بچاسکتا ہے۔
پہلی بات تو ہے کہ ایک جانب تو لیپ ٹاپ میز سے جڑا رہتا ہے اور جب تک آپ تالہ نہیں کھولتے اسے میز سے اٹھانا محال ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب لیپ ٹاپ چور جب جب اس پر نقب اٹھاتا ہے تو اس کا 100 ڈیسی بیل الارم چیخ اٹھتا ہے۔ یوں دو طرح سے لیپ ٹاپ کی رہزنی قریباً ناکام ہوجاتی ہے۔وجہ یہ ہے کی ریموٹ جاب کی وجہ سے کم ہوتے ہوئے لیپ ٹاپ کی ڈیمانڈ دوبارہ بڑھ گئی ہے اور لوگ دھڑادھڑ لیپ ٹاپ خرید کر گھر، ہوٹل، پارک اور ریستوران میں کام کرتے رہتے ہیں ۔ اس تناظرہ میں لیپ ٹاپ کی چوری کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔امریکا اور لاطینی امریکا میں ہر 53 سیکنڈ بعد ایک لیپ ٹاپ چوری ہوجاتا ہے۔ اس طرح سالانہ 5 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ پھر یہ لیپ ٹاپ مجرمانہ سرگرمیوں اور ہیکنگ میں بھی استعمال ہوسکتے جس کے سنگین نتائج برسوں آپ کا پیچھا کرسکتےہیں۔یہی وجہ ہے جس کے تحت لیپ لاک بنایا گیا ہے جو ایک ایسا تالہ ہے جسے بطورِ خاص لیپ ٹاپ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیپ لاک بہت آسانی سے میز پر چپک جاتا ہے اور تالا کھولنے تک کوئی اسے اپنی جگہ سے ہلا نہیں سکتا ۔ پھر ایک خوفناک الارم فوری طور پر اسٹارٹ ہوکر لیپ ٹاپ کو مزید محفوظ بناتا ہے۔اس میں کوئی کیبل استعمال نہیں ہوتی اور چند لیور کی مدد سے لیپ ٹاپ میز سے چپک جاتا ہے۔ لیپ لاک کی تبدیل شدہ شکل سے آپ اپنا بیگ بھی لٹکاسکتے ہیں اور فون بھی چپکاسکتےہیں۔اگرچہ اس کی قیمت 80 ڈالر رکھی گئی ہے لیکن تعارفی قیمت 48 ڈالر ہے اور اس کی فراہمی اسی برس شروع ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کراچی نے ٹیکس جمع کرنے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا- بول نیوز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.