رشبھ پنت کو پلاسٹک سرجری کیلئے جہاز سے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس

22

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر شیام شرما کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ٹیم کرکٹر کی نگرانی کیلئے میکس اسپتال دہرادون جارہی ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہم انہیں پلاسٹک سرجری کیلئے ہوائی جہاز سے دہلی منتقل کردیں گے۔رشبھ پنت جمعہ کی الصبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں ماتھے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔کرکٹر کی گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب انکی آنکھ لگ گئی تھی اور کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکراگئی، حادثے کے فوری بعد کرکٹر ونڈ اسکرین توڑ کر باہر آئے اور پولیس کو اطلاع دیم جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی مزید بڑھ گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.