بالی ووڈ اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران پھندا لگاکر مبینہ خودکشی

20 سالہ تونیشا شرما کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہیں

41

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ تونیشا شرما ہفتے (24 دسمبر) کی دوپہر ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کرنے والی تھی، اس نے شوٹنگ کے سیٹ پر پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔سیٹ پر موجود لوگوں نے اسے لٹکتے ہوئے دیکھا اور اسے نیچے اتار کر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔خودکشی سے پہلے تونیشا شرما نے انستا گرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی، جس میں دکھایا گیا ہے وہ معمول کے مطابق شوٹنگ کے لئے میک اپ کروا رہی ہے۔20سالہ تونیشا شرما کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہیں، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں عشق سبحان اللہ، انٹر نیٹ والا لو اور گبر پونچھ والا شامل ہیں۔تونیشا شرما نے کترینہ کیف کی فلم فتور میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی لانگ مارچ میں پولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.