فلم پٹھان پر ہندو انتہاپسندوں کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی

جس نے شاہ رخ خان کو زندہ جلایا اس کا مقدمہ خود لڑوں گا، ہندو پنڈت کا اعلان

52

بھارت میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ کے گانے بے شرم رنگ ریلیز کئے جانے کے بعد شروع ہونے والا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔پہلے تو فلم اور اداکاروں کے خلاف بھارت میں میں احتجاج ہوا ، جس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اور اب ایک ہندو پنڈت نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔ٹوئٹر پر پنڈت پرام ہنس اچاریا مہاراج نامی ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور اگر شاہ رخ خان کہیں مل گیا تو میں اس کو زندہ جلا دوں گا۔پرام ہنس اچاریا مہاراج کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے شاہ رخ خان کو زندہ جلایا تو وہ اس کا مقدمہ خود لڑیں گے۔اس کے ساتھ ہی پرام ہنس اچاریا مہاراج نے اپنے ماننے والوں سے اپیل کی وہ اس طرح کی فلموں کا بائیکاٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنے کا حکم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.