بیل نے ٹکریں مار مار کر بوڑھے شخص کی جان لے لی

بیل کے بوڑھے شخص پر حملے کیویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

7

سوشل میڈیا پر بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک بپھرے ہوئے بیل نے اپنے سینگ گھونپ کر ایک بوڑھے شخص کو ہلاک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیل کے حملے سے زندگی کی بازی ہارنے والے شخص کی شناخت مہیش چند کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھے اور واقعے کے وقت چہل قدمی کررہے تھے۔بیل نے مہیش چند کو یکے بعد دیگرے کئی ٹکریں ماریں، اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچا تو اس نے بیل کو لاٹھی مار کر بھگایا۔مہیش کو اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی موت موقع پر ہی ہوچکی تھی اور مہیش کی موت ان کے چہرے بیل کے گھوپنے گئے سینگ سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میچ کیوں ہارا؟ بابر اعظم نے شکست کی وجہ بتادی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.