بھارت: فیکٹری میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

24

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی علاقے علی پور میں قائم رنگ ساز فیکٹری میں شام کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت آگ بجھانے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ فیکٹری میں دھماکا ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس پر قابو پانے کیلئے 4 گھنٹے لگے جبکہ دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے سے فیکٹری میں موجود مزدور ملبے تلے دب گئے، آگ سے قریبی گھر اور دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح طور پر سامنے نہیں آئی، البتہ ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں اور آتشزدگی کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ستمبر میں بھی ملک میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.