بھارتی نوعمر لڑکے نے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

100

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیدکدیپ سنگھ نے کبھی اپنے بال نہیں کاٹے  اور ان کی لمبائی 4 فٹ اور 9.5 انچ ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے لمبے بالوں کو ہفتے میں دو بار دھوتے ہیں اور کم از کم ایک گھنٹہ اپنے بالوں کو دھونے، خشک کرنے اور برش کرنے پر وقف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری ماں کی مدد نہ ہوتی تو پورا دن لگ جاتا ہے۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ “میرے بہت سے رشتہ دار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ میرے اتنے لمبے بال کیسے ہوگئے اور جب اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ انہیں بالوں کی لمبائی کی وجہ سے عالمی ریکارڈ مل رہا تو ان میں سے کچھ کو یقین نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فوج کے بٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ سے متعدد فوجی ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.