بھارت؛ طوفانی بارشوں، سیلاب سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی
دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، دہلی اور ہریانہ میں ریڈ الرٹ جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں طوفانی بارشوں، سیلا ب ور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد100 ہو گئی جبکہ درجنوں افراد زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔بارشوں سے گھر،عمارتیں ، گاڑیاں،پل اور مندر دریائے پانی میں بہہ گئے، سب سے زیادہ تباہی ریاست ہما چل پردیش کے اضلاع میں ہوئی۔
کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب کے بعد کیچڑکی موٹی تہہ بن گئی جبکہ لوگوں کی املاک اورسامان کو شدید نقصان پہنچا۔دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، جس کے پیش نظر دہلی اور ہریانہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔دہلی کےمتاثرہ علاقوں سے شہریوں کو ریکسیوکرنےکا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش،اتراکھنڈ، پنجاب،ہریانہ،اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں مزید موسلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔