لڑکی سے دوستی پر لڑکے کی ماں کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ دیا گیا

66

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے اور پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تشدد کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے آپس میں تعلقات تھے۔

لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس دوران لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی ماں کو گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا اور اسے برہنہ کر کے پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیان میں کہا کہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا، ہماری حکومت ایسے معاملات پر سختی سے ایکشن لے رہی ہے اور جو کوئی بھی جرم کا ارتکاب کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب ریاست کرناٹکا کے وزیر داخلہ جی پرامیشورا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جنہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  داسو میں چینی انجینیئرز کی بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.