یہ مشاغل آپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں

28

مشغلہ انسان کو نہ صرف مصروف رکھتا ہے بلکہ اس کی خوشی کا باعث بھی بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بڑی آبادی کسی نہ کسی مشغلے کو ضرور اختیار کرتی ہے لیکن یہ مشاغل محض آپ کی تفریح اور خوشی کی وجہ ہی نہیں بنتے بلکہ یہ آپ کی صحت کو بہتر بنا کر عمر میں اضافے کا سبب بنتے ہیں یہاں پر ایسے ہی مشاغل کا ذکر کیا جارہا ہے جس کے لئے سائنس کا ماننا ہے کہ ہے یہ عمر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

کتب بینی

 تناؤ ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے جوزندگی کو مختصر کرسکتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کتاب پڑھتے ہوئے خیالوں کی دنیا میں جانے سے اسے 68 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی کتاب کو شروع کرنے میں چند منٹ لگتے ہیں، یہ اعصاب کو سکون دینے میں اتنا مؤثر اس لئے ہے کہ کیونکہ پڑھنے کے لئے توجہ کو مرکوز کرنا پڑتا ہے اور یہی عمل دل اور پٹھوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے۔

باغبانی

متعدد مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ باغبانی کا مشغلہ زندگی کو بڑھانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ایک اسٹریلوی تحقیق کے مطابق 60 برس کی عمر میں جو لوگ باغبانی کامشغلہ اختیار کرتے ہیں ان میں دماغی بیماری ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 36 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین سبزے کے قریب رہتی ہیں ان میں شرح اموات کم ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیم ہزار فائدے لئے قدرت کا نمول تحفہ

کھانا پکانا

بازار کا کھانا مہنگا ہونے کے ساتھ غیر صحت بخش ہوتا ہے جو زندگی کوکم کرنے والی بیماریوں جیسے ذیابیطس اورامراض قلب کا سبب بن سکتا ہے اس کے برعکس گھر کا بنا ہوا کھانا قیمت میں کم ہونے کے ساتھ  صاف ستھرا اور صحت بخش ہوتا ہے۔ کیونکہ گھر میں تیار کیا جانے والا کھانا تازہ سبزیوں اور مصالحہ جات سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

موسیقی سننا

اچھی موسیقی سننا عمر بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے یہ کہنا ہے یونیورسٹی آف لندن کے گولڈ اسمتھ کے لیکچرر پیٹرک فیگن کا۔ ان کا کہنا ہے کہ گانوں کے کنسرٹ میں باقاعدگی سے شرکت کرنا آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرسکتا ہے۔

فیگن کی سربراہی کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ صرف 20 منٹ موسیقی سننے سے صحت یابی کے احساس کو 21 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے خاص کر کنسرٹ میں شرکت سے۔ جبکہ دوسروں کے قربت کے احساس سے یہ 25 فیصد جبکہ ذہنی سرگرمی سے 75 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس طرح یہ مثبت جذبات زندگی کے کئی سال بڑھا سکتے ہیں۔

بطور رضاکار کے فرائض انجام دینا

دوسروں کی مدد کرنا اصل میں اپنی بہتری کے لئے کیے جانے والے کاموں میں سر فہرست ہے لیکن اس کے لئے آپ کی نیت میں اخلاص ہونا ضروری ہے۔ اس طرح دوسروں کی بے لوث خدمت کر کے جو خوشی حاصل ہوتی وہ عمر میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر نیت دکھاوا یا اپنی مدد کے لئے ہوتو اس سے فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیا خواتین وزن اٹھانے کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں؟

چہل قدمی

یہ بات متعدد تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ چہل قدمی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ جو اس سرگرمی کواختیار نہیں کرتے وہ کئی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ہفتے بھرچہل قدمی کرنے سے عمر میں کئی دہائیوں تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جانوروں کو پالنا

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں جانوروں کا پالنا کئی طرح کے امرض سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ مالک جانور کے ساتھ اتنا مانوس ہوجاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال میں وقت صرف کرتا ہے اس طرح ان دونوں کے درمیان ایک ربط پیدا ہوجاتا ہے۔ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتے کو پالنے سے موت کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا جبکہ بلیوں کو پالنے سے ان میں امراض قلب اور فالج سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.