یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے جبکہ اس سے مختلف پکوان تیار کیے جاتے ہیں لیکن اس سے بنائے جانے والے چپس ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہے یہی وجہ ہے دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں اسے بڑے پیمانے پر تیارکر کے فروخت کرتی ہیں اور بچے اور بڑے اسے شوق سے کھاتے ہیں۔
ایسا ممکن ہی نہیں کہ آپ چپس کا پیکٹ کھولیں اور اس میں سبز یعنی ہرے چپس موجود نہ ہو، اکثر بچے اس چپس کو نہیں کھاتے جبکہ کچھ اس کی پروا نہیں کرتے تو کیا ایسے چپس آپ کو کھانا چاہئے اور کیا یہ کھانے کے لئے محفوظ ہے، جبکہ ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس کا تعلق کلوروفیل سے ہے یہ ایک ایسا مرکب ہے جوپودوں میں پایا جاتا ہے اور یہی انہیں سبز رنگ دیتا ہے جبکہ یہ مرکب فوٹوسینتھیسس کے لئے اہم تصور کیا جاتا ہے جب آلووں میں سبز رنگ موجود رہتا ہے تو اس کا بنیادی مطلب یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ روشنی یا سورج کے سامنے رہے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سبز آلو سے بنے چپس کھائے جاسکتے ہیں تو ماہرین اس کا سادہ سا جواب دیتے ہیں کہ ہاں یہ کھائیں جاسکتے ہیں لیکن زائد مقدار میں نہیں اس کہ وجہ ہے کہ کلوروفل میں سولانائن نامی ایک زہریلا کمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ متلی اور قے کا سبب بن سکتا جبکہ انتہائی صورتوں میں یہ آپ کو بیمار بھی کرسکتا ہے لیکن ان سب کے لئے اس کی زائد مقدار درکار ہے جبکہ اس کے استعمال کے بعد اس کے ضمنی اثرات بھی نظر آنے لگیں گے۔
تاہم چپس کے پیکٹ میں عموماً مکمل سبز آلو موجود نہیں ہوتے بلکہ اس کا تھوڑا سا حصہ سبز ہوتا ہے تو یہ کھایا تو جاسکتا ہے لیکن اگر آپ چاہے تو اس کا سبز حصہ نکال کر استعمال کر سکتے ہیں اب یہ فیصلہ آپ کا ہے آپ انہیں کھانا پسند کرتے ہیں یا نہیں۔