گرمیوں کے پھلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے آسان طریقے آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

26

گرمیوں کے پھلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے آسان طریقے آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

آڑو کو لمے عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسے آڑو لیں جو گلے ہوئے نا ہوں، پھر انہیں بڑے دیگچے میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں جس کا منہ کھلا ہوا ہو۔

پانی ابل جائے تو آڑو اسی کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر پکنے دیں اور دوسری جانب کسی برتن میں ٹھنڈا پانی اور برف ڈال دیں پھر دو سے تین منٹ آڑو کو پکانے کے فوراً بعد برف کے پانی میں ڈال کر آڑو کا چھلکا اتار کر ٹکڑے کرلیں۔

اب ایک تیسرا برتن لیں اور اس میں آدھا گلاس پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک یا آدھے لیموں کا رس ملائیں پھر ایک بڑا چمچ شکر ملائیں اور آڑو کے ٹکڑے اچھی طرح اس مکسچر میں ملا لیں پھر ایک ائیر ٹائٹ بیگ میں آڑو کے ٹکڑے مکسچر سمیت ڈاکر کر فریزر میں رکھ دیں، یہ آڑو 6 مہینوں تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

سب سے پہلے آم کو دھو کر چھیل لیں اور پھر کاٹ کر ٹکڑے کرلیں اور بلینڈر میں ڈال کر ہموار سا گودا بنالیں، اب اس گودے کو شیشے کی صاف ستھری بوتل میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں، یہ آم کا گودا اگلے چھ مہینوں تک قابلِ استعمال رہے گا۔

اس کے علاوہ جامن کو دھو کر دو سے تین ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ائیر ٹائٹ بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں، یہ جامن اگلے دوماہ تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  نہاتے وقت ان 7 غلطیوں سے پرہیز کریں

خوبانیوں کو سکھا ک لمبے عرصے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسرا طریقہ کین میں محفوظ کرنا ہے۔

کسی شیشے کے جار میں ابلے ہوئے پانی میں چینی ملا کر ڈھکن لگا دیں، اب ایک بڑے دیگچے میں پانی ابالیں اور اس میں خوبانیاں ڈال کر بیس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں اور کسی ٹرے میں نکال لیں۔

اب ان خوبانیوں پر موٹا کپڑا ڈال کر انھیں ایک دن تک ٹھنڈا ہونے دیں اور اگلے دن خوبانیوں سے بیج الگ کرکے انھیں شیشے کے جار میں رکھ کر فریز کرلیں۔

 سکھائی ہوئی خوبانیاں ایک سال جبکہ پکا کر جار میں فریز کی گئی خوبانیاں 6 ماہ تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ پپیتا دھو کر چھیل لیں اور بیج نکال کر ٹکڑے کرلیں، پپیتے کے ٹکڑوں کو بلیڈر میں ڈال لیں اور پلپ بنا لیں،اب اس پلپ کو آئس کیوب والی ٹرے میں ڈال کر جما لیں اور پھر ان جمے ہوئے کیوبس کو ائیر ٹائٹ بیگ میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.