فالسے کھائیں بھی اور چہرے کی دلکشی کے لئے اسے جلد پر بھی لگائیں ، جانیں فالسہ فیس پیک بنانے کا طریقہ اور اس میں چھپے حیرت انگیز راز۔
فالسے گرمیوں کی سوغات ہیں، یہ اتنے فائدے مند ہیں کہ انہیں کھانا اور ان کا استعمال کرنا صحت کے ساتھ ساتھ جِلد کے مسائل کے لئے بھی مفید ہے، آج ہم آپ کو فالسے کا فیس پیک بنانا سکھانے جا رہے ہیں۔
فالسے کا فیس پیک بنانے کا طریقہ اور ان کے فوائد
• فالسے کا جوس بنا کر اسے ضرور پی لیں، مگر اس کا 2 سے 3 چمچ الگ کر کے چھان لیں۔
• اب اس 3 چمچ فالسے کے جوس میں ایک چمچ ملیٹھی پاؤڈر ڈالیں، اور ایک چمچ چینی ڈالیں۔
• اب ان اجزاء کو مکس کریں۔
• اس کو کچھ دیر یوں ہی رہنے دیں۔
• پھر اسے چہرے پر لگائیں اور آدھا گھنٹہ لگا کر چھوڑ دیں۔
• پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
• اس سے چہرے کے مسائل دور ہوں گے۔
• چہرے پر نکھار آئے گا، جلد کے امراض دور ہوں گے، دانے اور ان کے نشانات ختم ہوں گے۔