مسکراہٹ کتنی ہی دلفریب ہو اگر ہونٹ خوبصورت نہ ہوتو یہ چہرے کے حسن کو ماند کردیتے ہیں۔ ہونٹ کی جلد بہت حساس ہوتی ہے متوازن غذا کا نہ ہونا، پانی کی کمی، ذہنی تناؤ اور آلودگی کا سب سے زیادہ اثر ہونٹ کی جلد پر ہوتا ہے۔
اس طرح یہ اپنی دلکشی کھونے لگتے ہیں ان کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں ان عوامل کا خیال رکھنا لازم ہے وہی اس کی حفاظت کے لئے چند باتوں پرعمل کرنا بھی نہایت ضروری ہے اس طرح ہونٹ مزید حسین اور خوبصورت دکھائی دیں گے۔ یہاں چند ایسی ہی ٹپس دی جارہی ہیں جن استعمال سے آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر لیں گے۔
ایکسفولیٹ
ہونٹ بہت نازک ہوتے ہیں یہی وجہ ہے یہ ہرطرح کی تبدیلی ان پر اثر نداز ہونے لگتی ہے۔
جس کے وجہ سے اس کی رنگت ماند پڑجاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایکسفولیٹ کیا جائے تاکہ ہونٹ کے اوپری تہہ صاف ہوکر اس کی گلابی رنگت واضح ہوجائے اس کے لئے گیلی انگلیوں سے ہوںٹ پر چینی سے مساج کریں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
لپ بام
جس طرح چہرے کو دھوپ سے بچانے کے لئے سن اسکرین کا استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح کسی اچھے برانڈ کی ایس پی ایف کے ساتھ تیار کردہ لپ بام کا استعمال ہونٹ کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا، تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اس طرح ہونٹ خشک ہوکر جھریاں پڑنے سے محفوظ رہیں گے۔
میٹ کپ اسٹک کا کم استعمال
اس طرح کی لپ اسٹک ہونٹ کو مزید خشک کر دیتی ہیں کوشش کریں کہ ایسی پروڈکٹ کا استعمال کریں جس میں گلیسرین موجود ہو، تاکہ ایک طرف تو یہ ہونٹ کو خشک ہونے سے بچائے گی جبکہ دوسری جانب یہ ہونٹ کی رنگت کے نکھارکا بھی سبب بنے گی۔
سونے سے قبل مؤسچرائزرکا استعمال
اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے سے قبل چہرے کے میک اپ کے ساتھ لپ اسٹک بھی نرمی سے صاف کریں اور کسی بھی اچھے مؤسچرائزر کا استعمال کریں۔