امریکی جنونی شخص نے اپنے بدن پر مزید 20 سے 30 ٹیٹو بنواکر اپنے ریکارڈ کو مزید وسعت دی ہے۔ انہیں دنیا بھر میں سب سے سے زیادہ ٹیٹو بنوانے والے شخص کا اعزاز 2014 میں ہی مل چکا تھا لیکن اب وہ ان کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔
میٹ گون ویسے بھی بہت لحیم شحیم ہیں اور اپنے بدن کو ایک کینوس بناچکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک گنیز ٹیٹو بھی بنایا ہے۔ تاہم 2014 کے بعد انہوں نے دو سے تین درجن نئے ٹیٹو کی جگہ نکالی ہے اور پیٹھ پر کچھ ممالک کے ٹیٹو بنوائے ہیں۔ تاہم اپنی ٹانگ کی پشت پر انہوں نے گنیز بک کی تعریف اور احترام میں ایک خاص ٹیٹو بھی گُدوایا ہے۔
ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی میٹ پیدائش کے بعد ہی ایک نایاب بیماری کے شکار تھے۔ انہیں ’پولینڈ سنڈروم‘ کا مرض لاحق تھا جس میں بدن کے ایک طرف کے پٹھے یا مسل نہیں بن پاتے اور یوں انہوں نے اپنی خامی کو چھپانے کے لیے ٹیٹو بنوانے شروع کئے۔
اب یہ حال ہے کہ ان کے بدن کے 95 فیصد حصے پر ٹیٹو بنے ہیں اور درمیان میں انہوں نے چوکور ٹیٹو بنوانے میں غیرمعمولی دلچسپی لی جو ان کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔