لاہور: نئی حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا ہے جس کے بعد اب روٹی بھی مہنگی ملے گی۔
نئی حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ دیتے ہوئے روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد روٹی اب 18 روپے کی ہوگئی ہے۔
قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ روٹی کا وزن بھی کم کردیا گیا ہے، سرکاری ایس او پیز کے مطابق روٹی کا وزن 150 گرام ہونا چاہیے جبکہ روٹی کا وزن 100 سے 115 گرام کردیا گیا ہے۔
شہریوں نے روٹی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر احتجاج کیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ادویات کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہونے لگی ہیں، معدے کی تیزابیت کی دوا اومیپرازول 170 سے 300 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں دمہ کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والا ان ہیلر کی قیمت جوکہ 240 روپے تھی، اس کی قیمت 275 روپے تک پہنچ گئی ہے۔