دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

25

فریش ملک ایسوسی ایشن نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان فریش ملک ایسوسی ایشن راولپنڈی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، دودھ اور دہی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دودھ 10روپے جبکہ دہی کی قمیت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

فریش ملک ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت 150 روپے جبکہ دہی کی نئی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

 قبل ازیں دودھ 140 روپے جبکہ دہی 150 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیری اینڈ کاسٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) نے شہر کراچی میں دودہ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے بڑھانے کا اعلان کیا تھا جو کہ 26 مئی سے پورے شہر میں لاگو ہے۔

کراچی کمیٹی کے صدر مبشر قدیر عباسی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ دودہ کی قیمت میں اضافہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دودہ کی قیمت میں 30 روپے بڑھانے تھے لیکن عوام کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے 10 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

مبشر قدیر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کراچی ہمیں’کاسٹ آف پروڈکشن‘ کے مطابق  دودہ کا ریٹ نہیں دے رہے اس  وجہ سے دودہ کا ریٹ بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔

مزید پڑھیں:  موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.