ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

19

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200.06 سے بڑھ  کر 202.83 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سے زائد اضافے کے بعد ایک بار پھر 200 روپے کی سطح عبور کر گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہتفے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملتان(تکبیر نیوز)موٹرمکینک نے رکشے کو جدید گاڑی میں تبدیل کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.