سرکاری نرخ ناموں کے برعکس سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری- بول نیوز

60

لاہور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس  مہنگے فروخت کیئے جانے لگے ہیں۔

پیاز  کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت  72 روپے کلومقرر کی گئی لیکن  فروخت 90 روپے فی کلو تک ہورہی ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 63 روپے کلو مقررتاہم ٹماٹرکی فروخت 70 روپے فی کلو، لہسن کی سرکاری قیمت 205 روپے کلومقرر،فروخت 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

اسی طرح ادرک ، سبز مرچ، دیسی لیموں آلو ٹینڈے اور دیگر سبزیاں کی قیمت میں بھی 10 سے 20 روپے کا سرکاری لسٹ کے برعکس سبزی منڈی مارکیٹ والوں نے اضافہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ میں پھل بھی مہنگے کردئیے ہیں، سیب کالاکولا سرکاری قیمت 280 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ  درجہ اول  سیب کی فروخت  380  کلو تک ہونے لگے ـ

جبکہ کیلا، پپپیتا، آم، ایرانی کھجور، خوابنی آڑو اور دیگر پھلوں کی قیمت بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس 20 سے 10 روپے تک اضافے سے بیچ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل اول برانڈ مارکیٹ میں 530 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گھی کا اول برانڈ 520 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

کھلا دودھ  دس روپے اضافے سے 150 روپے سے 160 روپے فی کلو، دہی کھلا 20 روپے اضافے کے بعد 160 سے 180 روپے فی کلو، ڈبہ پیک دودھ ملک پیک اور اولپر 20 روپے اضافے کے بعد 180 روپے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.