(تکبیر نیوز—- آزاد کشمیر، میرپور) میرپور پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے برآمد کیے گئے موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز برآمد کیے تھے، جنہیں باقاعدہ تصدیق کے بعد ان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا۔
یہ موبائل فونز ایڈیشنل ایس پی میرپور آغا مجتبیٰ صلاح الدین اور ایس ایچ او تھانہ تھوتھال فیصل صدیق نے خود مالکان کے حوالے کیے۔
پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی قیمتی اشیاء کی بازیابی اور انہیں واپس کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں اقدامات جاری رہیں گے۔
شہریوں نے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا مثبت تاثر سامنے آتا ہے۔
