سندھ میں تشنج سے ہونے والی اموات کی شرح میں اضافہ

سندھ میں رواں برس اب تک تشنج سے 44 بچے انتقال کرگئے ہیں

2022 کے دوران اب تک سندھ میں تشنج سے 44 بچے انتقال کرگئے ہیں۔ای پی آئی کے مطابق ایک سال کے دوران تشنج سے ایک ماہ سے کم عمر 99 بچے متاثر ہوئے جن میں سے 28 بچے جانبر نہ ہوسکے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں ٹیٹنس (تشنج) کا شکار 75 بچے لائے گئے، جن میں سے 2 سے 7 سال کی عمر کے 38 جب کہ 7 سے 13 سال کی عمر کے 36 بچے شامل تھے۔ جن میں سے 16 بچے انتقال کرگئے۔بچوں کی بیماریوں کے ماہرین نے تشنج سے اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تشنج سے اموات کی بڑی وجہ ویکسینیشن کا نہ ہونا ہے۔

Comments (0)
Add Comment