سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آفیشل اکاؤنٹ پر اظہر علی کی فیملی کے ہمراہ یادگاری شیلڈ کی تصویر شیئر کی۔رمیز راجا نے سینیر بیٹر کی خدمات کو خراج تحسین کیا جس پر اظہر علی نے بورڈ کی جانب سے پزیرائی پر اظہار تشکر کیا۔ سابق کپتان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں گزشتہ روز اظہر علی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کراچی ٹیسٹ کو اپنا آخری میچ قرار دیا تھا۔